ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہیں، وزارت خارجہ اور داخلہ خواب غفلت سے بیدار ہو کر اندرونی و بیرونی سطح پر دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت 2 مذاکراتی وفد افغانستان بھیجے گی، ٹی او آرز تیار

اپنے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کر رہا ہے، دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے ملک کا چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔

بیرسٹر سیف نے شکوہ کیا کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے طے شدہ نکات یعنی ٹی او آرز وفاق نے سرد خانے میں ڈال دیے ہیں، وفاق نہ خود افغانستان سے بات کر رہا ہے اور نہ صوبائی حکومت کو بات کرنے دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے افغانستان سے بات چیت کے لیے درکار ٹی او آرز کی جلد منظوری کا مطالبہ

انہوں نے وفاق پر زور دیا کہ وہ خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر اس آگ کو پورے ملک تک پھیلنے سے روکے، خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، وفاق دور بیٹھ کر تماشا دیکھنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان بیرسٹر سیف ترجمان ٹی او آرز خیبر پختونخوا خیبرپختونخوا حکومت داخلہ دہشت گردی سیکیورٹی فورسز صوبائی حکومت وزارت خارجہ وفاق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان بیرسٹر سیف ٹی او ا رز خیبر پختونخوا خیبرپختونخوا حکومت داخلہ سیکیورٹی فورسز صوبائی حکومت وفاق افغانستان سے بات پختونخوا حکومت خیبر پختونخوا حکومت کا کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  ---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کے بارے صوبائی اور وفاقی حکومت کے جرگے
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
  • خیبر پختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب
  • عمران خان نے تحریک انصاف میں انتشار پھیلانےوالوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
  • خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
  • خیبر پختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
  • خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا