نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی افواہوں پروضاحتی بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی افواہوں پروضاحتی بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایسپاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنی زندگی کے رنگ بالکل بدل دیے ہیں اور اپنے لباس میں بھی واضح تبدیلی کی جس کی وجہ سے وہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ان کی یہ تبدیلی کچھ لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی، تو کچھ نے اس پر تنقید بھی کی۔
نیلم منیر نے اپنے کریئر کا آغاز روڈ شوز اور اشتہارات سے کیا اور پھر آہستہ آہستہ اداکاری کی دنیا میں قدم جمانا شروع کیا۔ انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ”دل موم کا دیا“، ”احرامِ جنون“، ”محبت داغ کی صورت“، ”محشر“ اور ”خمار“ جیسے مشہور ڈرامے شامل ہیں۔
نیلم منیر نے 2025 کے آغاز میں اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ان کی شادی محمد راشد سے ہوئی، جو دبئی میں رہائش پذیر ہیں اور ٹریول اینڈ ٹورازم کا کاروبار کرتے ہیں۔
شادی کے بعد نیلم منیر نے انسٹاگرام پر کئی ایسی پوسٹس شیئر کیں جن سے ان کے مذہب کی طرف مائل ہونے کا تاثر مل رہا تھا۔ اس دوران یہ افواہیں بھی اُٹھنے لگیں کہ نیلم نے شوبز کی دنیا کو چھوڑ دیا ہے۔
ان افواہوں کا جواب دیتے ہوئے نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے شوبز کو نہیں چھوڑا اور اداکاری ان کا شوق ہے، جسے وہ چھوڑ نہیں سکتی ہیں۔
ایک صارف نے نیلم منیر کی اس وضاحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شوق کا پیچھا کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ انسان کو اپنے نفس پر قابو رکھنا فرض ہے اور اسے حلال و حرام کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شادی کے بعد نیلم منیر
پڑھیں:
بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور، جے یو آئی کی مخالفت
سینیٹ نے بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں جرگے کے حکم لڑکے اور لڑکی کی موت کیخلاف قرارداد منظور کرلی، جس کی جے یو آئی کے علاوہ سب نے حمایت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے سرعام قتل پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کی مذمت کرتے ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہیے، پاکستان کے تمام شہریوں کی قانون و آئین کے مطابق حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔
سینیٹ نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ جے یوآئی نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں عید الاضحیٰ سے دو روز قبل لڑکی اور لڑکے کو پسند کی شادی کرنے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جس کی ویڈیو چار روز قبل سامنے آئی۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے ساتکزئی قبیلے کے سردار کو مبینہ طور پر قتل کا حکم دینے پر گرفتار کیا اور سردار اس وقت دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے۔
دوسری جانب مقتولہ بانو کی ماں سے گزشتہ روز اپنی بیٹی کے قتل کا دفاع کرتے ہوئے سردار سمیت تمام ملزمان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔