چین کی غیر ملکی تجارت میں استحکام کا رجحان برقرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چین کی غیر ملکی تجارت میں استحکام کا رجحان برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025  سب نیوز 
 بیجنگ:چین کے محکمہ کسٹمز نے اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 6.54 ٹریلین یوآن رہی۔ ان میں برآمدات کی مالیت 3.88 ٹریلین یوآن رہی ، جو 3.                
      
				
چین کی غیر ملکی تجارت مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔پہلے دو ماہ میں آسیان، یورپی یونین، امریکہ اور جاپان کو چین کی برآمدات میں بالترتیب 6.8 فیصد، 1.8 فیصد، 3.4 فیصد اور 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے شراکت دار ممالک کے لیے برآمدات میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین کی
پڑھیں:
ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے‘ چیئرمین راشد لنگڑیال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-28
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیر خزانہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں، مؤثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے، پہلی بار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے 18 فیصد پر لے کر جانا ہے، ٹیکس اصلاحات ایک سال میں مکمل نہیں ہو سکتی، اس سال انکم ٹیکس گوشواروں میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ہے، ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے، وفاق سے 15فیصد اور صوبوں سے 3 فیصد ریونیو اکٹھا کرنا ہے، ریونیو کے لیے صوبوں کے اوپر اتنا دباؤ نہیں جتنا وفاق پر ہے۔ راشد لنگڑیال نے کہا کہ اس سال انفرادی ٹیکس ریٹرنز فائلنگ میں 18 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد 49 سے بڑھ کر 59 لاکھ ہو گئی ہے، ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے۔