کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 685 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،219 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 149 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔بازار میں 40 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 27 ارب 84 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،721 جبکہ کم ترین سطح 114،169 پوائنٹس رہی۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 15پیسے مہنگا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279روپے 82پیسے سے بڑھ کر 279روپے 97پیسے پر بند ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پر پہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی۔
دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل چاروں میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 3 میچز میں دو کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ فتح کو ترسی ملتان سلطانز 3 میچز میں کوئی بھی پوائنٹ نہ جوڑ کر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔