دنیا کا پہلا سبزیوں پر مشتمل آرکیسٹرا، گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
دنیا کا پہلا اور ممکنہ طور پر واحد آرکسٹرا جس میں سبزیوں سے موسیقی بجائی جاتی ہے، 27 سال میں 344 کنسرٹس کرنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔
آسٹریا میں 1999 میں 11 افراد پر مبنی ویجیٹیبل آرکسٹرا تشکیل دیا گیا تھا جب مختلف پس منظر کے موسیقاروں نے سبزیوں کو موسیقی کے آلات میں تبدیل کرکے پرفارم کرنا شروع کیا۔
آرکسٹرا کے بانی ممبر میتھیاس مین ہارٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سب ایک مذاق کے طور پر شروع ہوا جب 4 بانی ممبران کو ویانا میں پرفارمنس آرٹ فیسٹیول کے لیے سائن اپ کیا گیا۔
میتھیاس نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ ہم کیا نیا کر سکتے ہیں۔ پھر ہم نے سوچا کہ موسیقی بجانے میں سب سے مشکل کام کیا ہے؟ ہم اس وقت ایک ساتھ سوپ بنا رہے تھے اور اسی وقت سبزیوں کو دیکھ کر ایک خیال آیا جو مختلف آئیڈیاز میں تبدیل ہوگیا اور ہم سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر لے کر آئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں پہلا کوآبلیشن سینٹر قائم، کینسر کے مریضوں کا کامیاب آپریشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان میں طب کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔
پنجاب میں پہلی بار کینسر کے علاج کے لیے جدید “کوآبلیشن” طریقہ علاج باضابطہ طور پر شروع کردیا گیا ہے، جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔ یہ علاج چین کے ماہرین کی تیار کردہ محفوظ اور جدید مشینری کے ذریعے ممکن ہوا ہے، جسے لاہور کے میو اسپتال میں نصب کیا گیا۔
میو اسپتال کی ٹیم پہلے ہی اس نئی ٹیکنالوجی پر تربیت حاصل کرچکی ہے اور عملی طور پر اس کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے۔ حال ہی میں پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر کے 2 مریضوں پر کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں بجلی سے پیدا ہونے والی حرارت کے ذریعے ٹیومر اور متاثرہ ٹشوز کو ختم کیا گیا۔
یہ طریقہ علاج نہ صرف کم تکلیف دہ ہے بلکہ سرجری کے مقابلے میں مریض جلد صحت یاب ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق کوآبلیشن کینسر کے علاج میں ایک انقلابی قدم ہے کیونکہ اس میں بڑے آپریشن اور طویل بحالی کے بجائے مریضوں کو نسبتاً آسان اور تیز علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر جگر کی شریانوں میں رکاوٹ اور چھاتی کے کینسر کے علاج میں یہ طریقہ نہایت مؤثر ثابت ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افتتاحی موقع پر کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے مریضوں کو سہولت میسر آئے گی۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پیش رفت کینسر کے علاج میں پاکستان کو ایک نئے دور میں داخل کردے گی۔