رمضان المبارک میں کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں ملک بھرمیں چینی کی فی کلو قیمت بیس سے پچیس روپے کلو بڑھ گئی، کراچی اورلاہورمیں چینی 170 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پشاورمیں دام 176 روپے تک جاپہنچے۔
ذرائع کے مطابق رمضان کے چھ روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت 15 سے 20 روپے بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
ادھر ماہ رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا، شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
علاوہ ازیں لاہور میں چینی 170 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 8250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کے اعداد وشمار
دوسری جانب ادارہ شماریات کےہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.
رپورٹ کے مطابق 20 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کیلے 18 روپے فی درجن تک مہنگے ہوگئے، چینی مزید 5روپے مہنگی، 162روپے 64 پیسےفی کلو رہی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 83 روپے 25 پیسے تک مہنگا ہوا۔ انڈے فی درجن 7 روپے 23 پیسے، مٹن 6 روپے 56 پیسےمہنگا ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 91 پیسے، بیف 50 پیسے تک مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کپڑے، گڑ، سگریٹ اور چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے تک سستے ہوئے، آلو 2 روپے، دال ماش 4 روپے، باسمتی ٹوٹا چاول 3 روپے تک سستے ہوئے، تازہ دودھ، دال مونگ اور دہی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:مخلص اوردیانتدار کاروباری برادری قیمتی اثاثہ ہے، معیشت کا پہیہ یہیں سے چلے گا، وزیراعظم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فروخت ہو رہی ہے ادارہ شماریات کے مطابق میں چینی چینی کی روپے تک کی قیمت روپے فی فی کلو
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
چین اور امریکہ کے درمیان جاری ٹیرف وار کے اثرات عالمی معیشت پر دکھائی دے رہے ہیں اور آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 59ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 454 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 700روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 59روپے بڑھ کر 3لاکھ 11روپے 814روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 441روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 950روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
آج بروز بدھ23اپریل2025 مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانئے