امریکہ اور یوکرین کے وفود منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، لیکن وہ مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے انہیں ہمارے سفارت کار سنبھالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور یوکرین کے وفود منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور یوکرین کے وفود آمدہ منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔ یوکرین روس جنگ پر بات چیت کے لیے واشنگٹن نے روس کے ساتھ ابتدائی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، لیکن وہ مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے انہیں ہمارے سفارت کار سنبھالیں گے۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ ایک بامعنی ملاقات کی امید رکھتے ہیں۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور یوکرین کو انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی امداد کی فراہمی بند کر دی۔ ٹرمپ کا خیال ہے کہ سعودی عرب روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور یوکرین یوکرین کے کریں گے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔