Islam Times:
2025-11-03@18:12:22 GMT

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

مشیر برائے صحت احتشام علی کے مطابق، متاثرہ افراد خیبر ٹیچنگ اسپتال علاج کے لیے گئے تھے، جہاں شک کی بنیاد پر ان کے ٹیسٹ کیے گئے اور آج ان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔   اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک 42 سالہ شخص اور ایک 20 سالہ نوجوان شامل ہیں۔ دونوں مریضوں کا تعلق پشاور سے ہے، جہاں 20 سالہ نوجوان کا کیس مقامی نوعیت کا ہے، جبکہ 42 سالہ شخص گزشتہ سال سعودی عرب سے آیا تھا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ مشیر برائے صحت احتشام علی کے مطابق، متاثرہ افراد خیبر ٹیچنگ اسپتال علاج کے لیے گئے تھے، جہاں شک کی بنیاد پر ان کے ٹیسٹ کیے گئے اور آج ان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ مشیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ مریضوں کے گھروں میں کسی بھی فرد میں ایم پاکس کی علامات موجود نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ایک ایم پاکس سے متاثرہ خاتون کا کیس مقامی قرار دیا گیا تھا تاہم  ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کا شوہر باہر سے آیا تھا جس سے خاتون کو یہ مرض لاحق ہوا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق ابھی تک خاتون آئسولیشن میں ہے لیکن اسکا کیس مقامی نہیں خاتون کے چھ بچوں اور والدین کی بھی اسکریننگ کی گئی۔

علاوہ دوکزنز کے بھی نمونے لئے گئے ہیں لیکن ان میں ایم پاکس کی نشاندہی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اسکو لوکل ٹرانسمیشن نہیں قرار دیا جاسکتا ہے، محکمہ صحت کے مطابق قبل ازیں رواں سال کوہاٹ، خیبر اور شمالی وزیرستان سے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں ایم پاکس کی کے مطابق

پڑھیں:

خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔

پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صحت کارڈ پلس پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ کی مد میں 3 ارب روپے فوری جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا کہ محکمہ صحت پی ٹی آئی حکومت کے وژن کی اولین ترجیح ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ رواں سال صوبائی محکمہ خزانہ نے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 ماہ میں صحت کارڈ کےلیے 9 اعشاریہ 65 ارب جاری کیے گئے ہیں، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت خدمات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا
  • سہیل آفریدی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ بندش کا نوٹس
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز