کنزا ہاشمی اور رجب بٹ کا ماضی میں کیا گیا ڈرامہ سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
خوبرو معروف اداکارہ کنزا ہاشمی اور یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ آج سے 10 سال قبل ڈرامہ سیریل ’رانی‘ میں کام کر چکے ہیں۔
اس خبر نے اس فنکار جوڑی کے مداحوں کو خوش گوار حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
کنزا ہاشمی آج کی مشہور ترین اداکارہ مانی جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب رجب بٹ انٹرنیٹ کی دنیا پر اپنے تنازعات، مواد اور فیملی وی لاگز کے سبب چھائے ہوئے ہیں۔
رجب بٹ اور کنزا ہاشمی جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’رانی‘ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل کام کر چکے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’رانی‘ میں ان دونوں فنکاروں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں کام کیا تھا جو کہ 2014ء میں نشر کیا گیا تھا۔
ڈرامے کی مزید کاسٹ میں اداکارہ رابعہ تبسم، سلیم شیخ اور بابر علی شامل تھے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کنزا ہاشمی
پڑھیں:
بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے اس لئے بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پربے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے، بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جب کہ بھارت نے کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیاں کیں۔
اس حوالے سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہیں، آزادکشمیر پرکسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت بھگتے گا۔
جنرل عاصم منیر کا بیانیہ اور بھارتی اضطراب
مزید :