پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق کارروائی راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب ، بہاول نگر،رحیم یار خان ،راجن پور،بھکراور جہلم میں کی گئی۔ خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد ،آئی ای ڈی بم ،ڈیٹونیٹر، 19حفاظتی فیوز، تار35 فٹ ، پمفلیٹ ، نقدی اورموبائل فون برامد کیے گئے۔دہشت گردوں کی شناخت ریاض ،شفیق ،رشید ،جاوید ،ظہیر،ظہیر الدین ،حفیظ ،وزیر ،اصف اوروحید کے نام سے ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔
صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔