اسلام آباد؛ ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے 2 مقامات سے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 08 مارچ 2025ء کو لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور سرینہ ہوٹل کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند رہیں گے۔

اس دوران ٹریفک کے لیے نادرا، میریٹ اور مارگلہ روڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح رہنما ہدایات مزید میں مزید بتایا گیا ہے کہ کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو کا استعمال کر سکتی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی اسلام آباد

پڑھیں:

بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، مسافر نے فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی، امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔

مسافر نے اٹلی جانے کے لئے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا، مسافر کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لئے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کریں، اپنی ذاتی دستاویزات بشمول پاسپورٹ غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں، بیرون ملک ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے باہر احتجاج، ٹریفک مکمل بند
  • راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ
  • بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ
  • اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
  • الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کرے، شیخ میرزا علی
  • ثناء یوسف قتل کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ
  • راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کردی گئی
  • ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ
  • اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
  • اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق