اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے،خواتین کو بااختیار بنائے بغیر اور ان کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں شامل کیے بغیر ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔

ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو عزت، وقار اور حقوق دیئے ہیں اور ہر قسم کے صنفی امتیاز کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، معیشت، سیاست اور دیگر سماجی شعبوں میں خواتین کی شرکت اور قیادت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں، جنہوں نے خواتین کے حقوق، جمہوریت کے استحکام اور سماجی ترقی کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔چیئرمین سینیٹ نے تحریکِ پاکستان کے دوران خواتین کے تاریخی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے محترمہ فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان اور دیگر خواتین رہنماؤں کی جدوجہد کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ خواتین نے ہر دور میں قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آج بھی وہ ملک کی خوشحالی اور استحکام میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی کہ پارلیمان اور حکومت خواتین کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں قومی ترقی کے دھارے میں مزید مؤثر انداز میں شامل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی کہا کہ

پڑھیں:

بتایا جائے اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟ شبلی فراز کا سوال

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں ہوتا، سینیٹ الیکشن پر الیکشن کمیشن جواب نہیں دیتا، بتایا جائے کہ اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟

سینیٹ اجلاس کے دوران شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہیں مگر اس پر کوئی عمل نہیں کرتا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کروانے کا کہا تو اس کا جواب بھی نہیں آیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دلیل دی گئی کہ تاج حیدر کا انتقال ہوا ہے، اس لیے ان کی نشست پر الیکشن ہوگا جبکہ ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دیا ہے، اس لیے وہاں الیکشن نہیں ہوسکتا۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی

پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے بعد حکمران اتحادی پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیا ۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ یہاں یہ تماشا بھی ہوا کہ تحریک پر گنتی کا نتیجہ اس لیے جاری نہیں ہوا کہ حکومت ہار گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سراپا احتجاج اور سخت نالاں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کا موقف کینالز کے معاملے پر منافقانہ ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی پی چیئرمین نے نہروں پر اعتراض اور صدر نے جولائی میں حمایت کی تھی، ہمیں سندھ کے عوام کی پرواہ ہے، یہ مسئلہ صرف سندھ کا نہیں۔

اس دوران کورم پورا نہ ہونے پر سینیٹ اجلاس میں 5 منٹ کا وقفہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  •  بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا،یوسف رضا گیلانی
  • پاکستان کی بڑی کامیابی، چیئرمین سینیٹ بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب
  • پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا سخت ردعمل
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں:یوسف رضا گیلانی
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا ایوان کردار ادا کرے، شبلی فراز
  • بتایا جائے اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟ شبلی فراز کا سوال
  • ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی گئی