26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فریقین کونوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ضمانتوں پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر ختمی دلائل سوموار کو ہوں گے۔
ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز انتظامیہ کیلئے نئی پریشانی کھڑی، اہم مراسلہ جاری
پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ تھانہ رمنا کے مقدمہ میں گرفتار دیگر متعدد ورکرز کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکن بری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کردیا۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سزا سنائی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں کارکنوں کو بری کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات: 3 گواہوں کا بیان ریکارڈلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران پراسیکیوشن کے 3 گواہوں نے 1 مقدمے میں بیان ریکارڈ کرایا۔
وکیل صفائی کے مطابق استغاثہ کے 9 میں سے صرف ایک گواہ نے ملزمان کی شناخت کی۔ استغاثہ کے وکیل نے شواہد پیش کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے وقت طلب کیا۔
ججز نے ریمارکس دیے کہ اگر وقت لینا تھا تو کیس کے شروع میں بتا دیتے، اب تمام دلائل سن چکے ہیں۔ کسی کی میڈیکولیگل رپورٹ نہیں ہے، کوئی زخمی موجود نہیں۔ استغاثہ ملزمان کی جائے وقوعہ پر موجودگی تو ثابت کرے۔ عدالت شناخت پریڈ کی بنیاد پر سزا نہیں دے سکتی۔