رمضان میں بھی فلسطین پر اسرائیلی حملے جاری، 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور رفح میں ایک کیے گئے ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی سے اب تک غزہ میں 58 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 10 بچے بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور آدھے گھنٹے کے دوران 15 حملے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے قحط کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی ممالک کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں سامان کی ترسیل کی اجازت دینے کے مطالبے کے باوجود امدادی سامان کے داخلے پر پابندی جاری ہے اور فلسطینی مسلمانوں کو ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی کمی کا سامنا ہے۔
اس پابندی کے بعد یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کو 4 دنوں کی مہلت دی گئی ہے، باغیوں نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امدادی سامان کے داخلے پر پابندی ختم کرے یا پھر دوبارہ سے بحری حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ceasefire Gaza attack Palestine.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
پوپ کا غزہ پر موقف، کوئی اعلی اسرائیلی عہدیدار آخری رسومات میں شریک نہیں ہو گا
پوپ کا غزہ پر موقف، کوئی اعلی اسرائیلی عہدیدار آخری رسومات میں شریک نہیں ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
روم (سب نیوز )پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اسرائیل کا کوئی اعلی عہدیدار شریک نہیں ہو گا بلکہ آخری رسومات میں اسرائیل کی نمائندگی ویٹیکن میں اس کے سفیر یارون سیدمان کریں گے۔غزہ پر اسرائیل جارحیت کے خلاف پوپ کے بیانات کے سبب اسرائیل اور وٹیکن میں دوریاں رہی ہیں۔بدھ کی شام تک وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے پوپ فرانسس کی وفات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی وزارت خارجہ نے کوئی بیان جاری کیا۔
دنیا کے بیشتر اہم ممالک پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اپنے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم یا شاہی نمائندوں کو بھیج رہے ہیں، لیکن اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی نمائندگی صرف ویٹیکن میں اس کے سفیر کریں گے۔26 مئی 2014 کو پوپ فرانسس یروشلم کے نوٹر ڈیم سینٹر میں ملاقات کے دوران اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے ساتھ کھڑے ہیں (روئٹرز)
اسرائیل اور پوپ فرانسس کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ تھے جب سات اکتوبر 2023 کے بعد غزہ پر اسرائیل نے جارحیت کا آغاز کیا۔پوپ نے اگرچہ حماس کے حملے کی مذمت کی لیکن ساتھ ہی وہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر بھی مسلسل تنقید کرتے رہے، اور ایک موقعے پر انہوں نے اسے سفاکی قرار دیا۔کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 21 اپریل 2025 کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی آخری رسومات کا آغاز 26 اپریل دوپہر کو ہو گا۔
ماہرین کے مطابق پوپ فرانسس کی وفات پر اسرائیل کا سرکاری ردعمل محتاط رہا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے پوپ فرانسس کی وفات پر تعزیت بھی خاصی دیر سے کیا اور ان کے دفتر سے جمعرات کی شب ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ریاست اسرائیل پوپ فرانسس کی موت پر کیتھولک چرچ اور دنیا بھر کی کیتھولک برادری کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ خدا انہیں ابدی سکون عطا کرے۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بدھ کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں ملک کی نمائندگی ویٹیکن میں اس کے سفیر یارون سیدمان کریں گے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ، جن کا عہدہ زیادہ تر علامتی نوعیت کا ہے، پوپ کی وفات پر ردعمل ظاہر کرنے والے پہلے عالمی رہنماں میں شامل ہیں۔ انہوں نے پوپ فرانسس کو گہری مذہبی عقیدت اور بے پایاں ہمدردی رکھنے والا انسان قرار دیا۔
پیر کو پوپ فرانسس کی وفات کا اعلان ہونے کے فورا بعد، اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایکس پر تصدیق شدہ Israel@ اکانٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا کہ پوپ فرانسس، خدا آپ کو ابدی سکون دے۔ آپ کی یاد باعث برکت ہو۔ اس پیغام کے ساتھ پوپ کی بیت المقدس میں مغربی دیوار پر حاضری کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔ بعد میں یہ پوسٹ بغیر کسی وضاحت کے ہٹا دی گئی۔ وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ اس پیغام کی اشاعتغلطی تھی۔ اس سے قبل اسرائیل کے سابق صدر موشے کاتساو اور سابق وزیر خارجہ سلوان شالوم 2005 میں پوپ جان پال دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ: بھارتی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب پہلگام واقعہ؛ پاکستانی عوام کا سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت نہروں کا معاملہ: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم