پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی ایوانِ بالا میں پیش ہوئے جہاں انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا بعد ازاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز بھی شریک تھے عون عباس بپی نے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا ایوان آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں عون عباس بپی سے پنجاب پولیس کے رویے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کوئی خاص مسئلہ نہیں تھا بس 12 گھنٹے کے طویل سفر کے دوران ڈالے میں طبیعت خراب ہوئی باقی سب ٹھیک ہے ایک سوال پر انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں جس گاڑی میں لایا گیا وہ سفید رنگ کی تھی میڈیا کے ایک اور سوال پر کہ انہیں تو سینیٹ میں پیش کر دیا گیا لیکن اعجاز چوہدری کو نہیں لایا گیا کیا اس کا کوئی خاص مقصد ہے؟ اس پر عون عباس بپی نے کہا میرا خیال ہے کہ یہ گیلانی صاحب کے لیے اسپیس بنانے کی حکمت عملی ہے شاید میرے لیے سافٹ کارنر رکھا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اصولی اقدام اٹھایا ہے اور میرے پروڈکشن آرڈر پر عمل کرکے انہیں راضی کیا گیا ہے ہماری حکمت عملی بھی جلد واضح ہو جائے گی بعد ازاں عون عباس بپی نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ان کے علاوہ نومنتخب سینیٹر اسد قاسم نے بھی حلف لیا واضح رہے کہ اسد قاسم سابق سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے ہیں اور آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے ہیں حلف برداری کے بعد شیری رحمن نے وقفہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عون عباس بپی انہوں نے

پڑھیں:

نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر منصفانہ معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابل قبول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا
  • آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا
  • سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • خیبر پی کے کی 13 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر کی مبارکباد
  • معذور شخص کو اٹھا کر سڑک پار کرانے والے اہلکار کیلیے آسٹریلیا سے انعام
  • خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو