Daily Mumtaz:
2025-06-11@19:37:45 GMT

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہا کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہا کر دیا گیا

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو رہا کردیا گیا، حراست مرکز کے باہر ہزاروں حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو ملک میں مارشل لاء لگانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے گزشتہ روز سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے۔
جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم کی روشنی میں ساق صدر یون سوک یول کو رہا کردیا، وہ خود چل کر حراستی مرکز سے باہر آئے، جہاں ہزاروں حامیوں نے سابق صدر کا استقبال کیا۔
جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں نے عدالت پر حملہ کردیا
واضح رہے کہ یون سک یول 15 جنوری سے زیر حراست تھے۔
عدالت نے گزشتہ روز ان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے، تاہم وارنٹِ گرفتاری منسوخ کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹرز کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کیے جانے کے امکان کے تحت انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کے

پڑھیں:

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: لنگی نگیدی تاریخ رقم کرنے کیلے پر عزم

لندن:

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لنگی نگیدی نے آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی ڈیجیٹل سے گفتگو میں 29 سالہ لنگی نگیدی نے کہا ہے کہ یہ موقع ان کے کیریئر اور جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے، اگر ہم یہ ٹائٹل جیت لیں تو یہ سرخ گیند والی کرکٹ کی طرف دوبارہ توجہ مبذول کرا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ یہ موقع ہمارے لیے کتنا اہم ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں ہم کئی بار کامیابی کے قریب پہنچے مگر کامیاب نہ ہو سکے، اب یہ خواب سچ ہونے کے قریب ہے۔

لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلنے کا سابقہ تجربہ رکھنے والے نگیدی نے کہا کہ اس بار دباؤ میں توازن ہے اور تیاری بھی مکمل ہے، میں خود کو بہت پراعتماد محسوس کر رہا ہوں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا فائنل کا کل (11 جون) سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں جنوبی افریقہ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ہوگا۔

اس وقت جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ انہوں نے 12 میں سے 8 ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، جنہوں نے 19 میچوں میں سے 13 میں کامیابی حاصل کی۔


دونوں ٹیموں کے اسکواڈز:

آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وُڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میتھیو کوہنمن، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، بیو ویبسٹر۔

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، مارکو یانسن، کاگیسو ربادا، کیشف مہاراج، لنگی نگیدی، کوربن بوش، کائل ویرینے، ڈیوڈ بیڈنگھم، ٹرسٹن سٹبز، ریان رکلٹن، سینوران متھوسامی، ڈین پیٹرسن۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقہ میں شدید برفباری، 12 افراد ہلاک
  • جنوبی افریقہ میں بدترین موسمی حالات، شدید برفباری، 12 افراد ہلاک، 5 لاکھ گھر بجلی سے محروم
  • ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کا فیصلہ
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • راشدنسیم آج بوہرہ پیرضلع جنوبی میں اجتماع کارکنان سے خطاب کریں گے
  • سوچنے کی ضرورت ہے
  • جنوبی ایشیا میں مذاکرات کے خواہاں ہیں، تصادم کے نہیں، شیری رحمان
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: لنگی نگیدی تاریخ رقم کرنے کیلے پر عزم
  • چین اور جنوبی کوریا کی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو  مزید بلندی تک لے جانا چاہئے، چینی صدر
  • کیا جنوبی ایشیا پانی کے تنازع پر جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے؟