نوشہرہ: بجلی میٹر کے تنازع پر ملزم نے مان، بہن اور بھائی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں بجلی میٹر کی ملکیت کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کے بھائی، بہن اور ماں کو قتل کردیا۔
ملزم کا والد سابق واپڈا ملازم تھا، جس کے نام سے گھر پر مفت بجلی کا میٹر لگا ہوا تھا، جس کی ملکیت پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پبی چوکی درب میں پیش آیا، جہاں بجلی کے میٹر کی ملکیت پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ایک بھائی نے فائرنگ کر کے بہن، بھائی اور ماں کو قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم بیوی بچوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی بہن کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
ہنگری میں قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے مقامی قبروں کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن ہر سال منعقد کرتی ہے۔
یہ مقابلہ رواں ماہ اسکیسزارڈ کے قریب السووار قبرستان میں منعقد کیا گیا۔ شرکا میں ہر ٹیمیں دو افراد پر مشتمل تھیں۔ اس تقریب میں پیشہ ور اور شوقیہ دونوں کو حصہ لینے کی اجازت تھی۔
قبر کی پیمائش 160 سینٹی میٹر گہری، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 200 سینٹی میٹر لمبی رکھی گئی تھی۔ وقت کی حد دو گھنٹے مقرر کی گئی اور پھر مٹی واپس بھرنا تقریباً 15 منٹ میں رکھا گیا۔
قبر کی دیواروں کو عمودی ہونا چاہیے تھا، نیچے کا حصہ ہموار؛ پیمائش میں کمی بیشی نا قابل قبول تھی۔ اس مقابلے میں مقامی ٹیم پیرالیٹوز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹیم نے ہدف تقریباً 1 گھنٹہ 33 منٹ اور 20 سیکنڈز میں مکمل کرلیا۔
مزید برآں اس مقابلے میں پہلی بار روسی ٹیم نے بھی حصہ لیا، مگر سب ٹیموں میں آخری پوزیشن رہی۔