عمر ایوب کا قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسلام تائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بڑی وجہ مسنگ پرسن ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات میں بھی مسنگ پرسنز کی بات کی تھی، آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا، قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت روز بروز خراب ہو رہی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے 4 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا، ملک کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کرپشن بڑھ گئی، گزشتہ 2 سال سے ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، مزید 2 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ 2 سالوں میں 20 لاکھ لوگ پاکستان سے ہجرت کر گئے، 20 لاکھ لوگوں کے جانے سے 27 ارب ڈالر کیش ملک سے چلا گیا، مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے محض ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے، حکومت ہر جگہ ناکام نظر آ رہی ہے، خیبرپختونخوا کے 1100 ارب ڈالر کے واجبات ہیں جو یہ ادا نہیں کر رہے۔ راہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا پر تلوار لٹکا دی گئی، ملک میں شفاف الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ پی ٹی ا ئی عمر ایوب قانون کی
پڑھیں:
ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان
اسکرین گریب : جیو نیوزکالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ملتان اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے لانگ مارچ سے دشمن قوتوں کو تقویت ملی۔
سابق ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دی، پاکستان کے لیے ہمارے اسلاف اور آبا و اجداد نے قربانیاں دیں، ہم سب کالعدم ٹی ایل پی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔