کراچی، رمضان المبارک میں ڈکیتی و لوٹ مار میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
رمضان المبارک میں کراچی میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، 3 مبینہ ڈاکو مار دیے گئے۔
ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا، ہلاک ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
شفیق موڑ کے قریب گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو لوٹا تھا، ڈاکو فرار ہونے لگے تو گاڑی میں سوار گارڈ نے فائرنگ کر دی۔
سپرہائی وے پر پولیس یونیفارم پہنے افراد کی شہری سے لوٹ مار، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیے گئے۔
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لوٹ مار
پڑھیں:
نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
کراچی:شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔
زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔