کم از کم اجرت 37 ہزار کا نفاذ یقینی بنایا جائے، مریم نواز: لیبر کالونیاں بنانے کا پلان طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی۔ جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر سے جامع پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں ورکروں کو کم از کم 37ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کی جائے۔ پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کیلئے پلان بھی طلب کر لیا اور صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم دیا ہے۔ لاہور اور پنڈی اسلام آباد میں پری سکیننگ کیلئے مریم نواز شریف ویلنس سینٹر بنیں گے۔ مریم نواز ویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفر کیا جائے گا۔ لاہور ڈیفنس روڈ پر 200بیڈ کا رحمۃ للعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ رحیم یار خان میں 50بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہتر روزگار اور اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، کسی کو دکھ اور پریشانی نہ ہو۔ مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلی تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بنانے کا
پڑھیں:
نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔