مقبوضہ کشمیر میں ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات سے خودکشی کے نظریات بڑھے، الطاف وانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری تنازع نے ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری وفد نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا کا دورہ کیا۔ وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بے چینی، ڈپریشن اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے پھیلاؤ سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری تنازع نے ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالے۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات سے خودکشی کے نظریات کی شرح بڑھی ہے۔ الطاف حسین وانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پُرتشدد تنازعات کمزور آبادیوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو متاثر کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات
پڑھیں:
ڈارک چاکلیٹ یادداشت بہتر بنانے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں معاون: تحقیق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: روزمرہ کی مصروف زندگی میں ذہنی دباؤ، تھکن اور یادداشت کی کمزوری عام ہوتی جا رہی ہے، مگر جاپانی ماہرین کے مطابق ان مسائل کا سادہ اور لذیذ حل ڈارک چاکلیٹ کی صورت میں موجود ہے۔
شیباورا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جاپان کی تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ اور کوکو میں پائے جانے والے ’فلیوانولز‘ دماغی صحت بہتر بنانے، یادداشت مضبوط کرنے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ مرکبات دماغ اور اعصابی نظام کو متحرک کرتے ہیں اور جسم میں ایسے ردعمل پیدا کرتے ہیں جو معمولی ورزش کے اثرات سے مشابہ ہوتے ہیں، جس سے توجہ، ہوشیاری اور یادداشت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
تحقیق، جو سائنسی جریدے “کرنٹ ریسرچ اِن فوڈ سائنس” میں شائع ہوئی، کے مرکزی محقق ڈاکٹر یاسوکی فوجی کے مطابق، فلیوانولز جسمانی ورزش کی طرح مجموعی صحت اور معیارِ زندگی پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا ذائقہ — جو ہلکا سا خشک یا کڑوا ہوتا ہے — دماغ کو براہِ راست متحرک کرتا ہے اور ذائقے کے ذریعے ہی مثبت دماغی ردعمل پیدا کرتا ہے، جو ذہنی توجہ اور یادداشت میں اضافہ کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، فلیوانولز سب سے زیادہ ڈارک چاکلیٹ میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 30 گرام کے ایک چھوٹے ٹکڑے میں 200 سے 500 ملی گرام فلیوانولز موجود ہو سکتے ہیں، جو دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔
تجربات کے دوران محققین نے چوہوں پر 10 ہفتوں تک مختلف مقدار میں فلیوانولز آزما کر مشاہدہ کیا کہ ان میں سیکھنے، یاد رکھنے اور دماغی ردعمل کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ساتھ ہی دماغ میں ایسے قدرتی کیمیائی مادوں کی مقدار بڑھی جو انسان میں توجہ، توانائی اور ذہنی بیداری پیدا کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر ڈارک چاکلیٹ اعتدال کے ساتھ استعمال کی جائے تو یہ نہ صرف لذت فراہم کرتی ہے بلکہ ذہنی سکون، یادداشت اور مجموعی دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔