دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے مابین جنگ ، دونوں طرف تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
واشنگٹن /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)دنیا کی دو سب سے بڑی معاشی طاقتوں کے مابین جنگ کا نیا رخ سامنے آ رہا ہے، ٹرمپ امریکا آتی چائنہ کی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس لگانا چاہتے ہیں، نیز کوشش کر رہے کہ امریکی سرمایہ کار چین میں پیسہ نہ لگائیں، مدعا یہ کہ چین کو معاشی نقصان پہنچے اور امریکہ کو فائدہ ملے۔ادھر چین بھی مقابلے کو تیار ہے، منصوبہ بندی کر رہا کہ زیادہ تر چینی مصنوعات چین ہی میں کھپ جائیں اور بیرونی منڈیوں کی ضرورت نہ رہے۔
(جاری ہے)
پھر چینی صدر مملکت کو سائنس وٹکنالوجی، خصوصا مصنوعی ذہانت اور چِپ کی تیاری میں سپر پاور بنانا چاہتے اس لیے نجی شعبے کو پرکشش مراعات دے رہے، حتی کہ معتوب جیک ما (بانی علی بابا)کو بلا کر ذمے داری سونپ دی کہ سرمایہ کاری لا۔ان اقدامات سے چینی حکومت صدر ٹرمپ کو پیغام دے رہی کہ وہ اپنی چالوں سے چین کا عروج واحیا نہیں روک سکتے۔چینی وزیراعظم نے حال میں کہا کہ معشیت ِ چین کا عظیم جہاز مستقبل کی سمت رواں دواں رہے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان دیاامریکہ اگر ٹیرف جنگ، تجارتی جنگ یا کسی بھی قسم کی جنگ چاہتا تو چین آخری سانس تک لڑے گا۔گویا دنیا والے عقاب اور اژدہے کے درمیان ایک زبردست خفیہ و عیاں جنگ دیکھنے کو تیار رہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان دفاعی صلاحیتوں میں جدید خطوط پر استوار ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان، باالخصوص آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے ریاست استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے جس کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔ اسرائیل کے نا پاک وجود سے دنای کو پاک کرتے ہوئے قیام امن کے لیے پر امن طاقتوں کا ایک پیج پر ہونا انتہائی ضروری ہے