وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، انہیں ترقی، مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہئے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد تہذیبی اور بد تمیزی کی بنیاد انہوں نے رکھی یے اور اس کا نشانہ  اب یہ خود بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بدتہذیبی اور بدتمیزی کا معاملہ مستقل طور پر  اب ختم ہونے جا رہا ہے، اس نے اپنا لائف سیکل مکمل کر لیا، لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقی چاہیے ،اپنے مسائل کا حل چاہئے مہنگائی میں کمی چاہئے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب جب عوام دیکھ رہی یے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے حالات بہتر  ہو رہے ہیں تو انہیں پتہ چل گیا ہے کہ بدتمیزی بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بدتہذیبی اور نے کہا

پڑھیں:

پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم شہدائے پولیس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کروادیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہدا کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار نبیل ظفر بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان
  • بجلی کے بِل اس قدر زیادہ آرہے ہیں کہ کسی کو بھی دل کا دورہ پڑسکتا ہے، نبیل ظفر
  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے‘ مریم نواز
  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے، مریم نواز
  • شہروں میں بڑھتے ہوئے رہائشی مسائل اور غیر محفوظ تعمیرات
  • پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے: مریم نواز
  • پی ٹی آئی فتنہ کی نئی کال دے رہی ہے، ملک ترقی کرے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے: عظمیٰ بخاری
  • بانی کا بیرون ملک جانے پر راضی والا شوشہ تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے: گنڈا پور
  • پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا
  • علی امین صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دینا چاہئے: عمران