عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سندھ حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں عید الفطر پر کم از کم 6 چھٹیاں ہونے کا امکان، رویت ہلال ریسرچ کونسل
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے انہیں عید پر ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے عید کی تیاریاں کرسکیں۔
صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟
حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری ملازمین کو 21 مارچ کو تنخواہیں ادا کردی گئی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایڈوانس تنخواہیں بڑی خوشخبری سرکاری ملازمین سندھ حکومت عید عید کی تیاری نوٹیفکیشن جاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈوانس تنخواہیں بڑی خوشخبری سرکاری ملازمین سندھ حکومت عید کی تیاری نوٹیفکیشن جاری وی نیوز سرکاری ملازمین ملازمین کو
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
---فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا آفریدی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطاءالحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یوآئی کے دلاور خان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں سینیٹرز جنرل نشست پر خیبر پختونخوا سے منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان سینیٹ کی مدت 8 اپریل 2030ء کو مکمل ہوگی۔