پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے کچھ لینا نہیں تو انکا دروازہ بار بار کیوں کھٹکھٹاتی ہے؟ عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلا م آباد: مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب پی ٹی آئی نے وہاں (اسٹیبلشمنٹ) سے کچھ لینا نہیں تو ان کے دروازے کو بار بار کیوں کھٹ کھٹاتی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر کا بیان آیا تھا کہ ہمارے رابطے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انھوں نے رابطے کیوں کرنے ہیں، وہ کہتے ہیں ہم نے این آر او نہیں کرنا، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کرنی ہمیں رعاتیت بھی نہیں لینی، ہم بہت بہادر ہیں، جیل بھی کاٹیں گے اور پراسیس کے ذریعے باہر آئیں گے۔
 عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب آپ نے وہاں سے کچھ لینا نہیں تو ان کے دروازے کو بار بار کیوں کھٹ کھٹاٹے ہیں۔۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔