وفاقی وزیر خزانہ سے گورنر پنجاب کی ملاقات، اقتصادی ترقی ، چیلنجز ، اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ، ملاقات میں اقتصادی ترقی، چیلنجز اور ترقی کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال درپیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال درپیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی۔وزیر خزانہ نے بھی اس پیش رفت میں سیاسی قیادت، خصوصاً وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن اور رہنمائی کے کردار کو اجاگر کیا، جن کی حکمت عملی نے معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔وزیر خزانہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی معاشی امور، وفاقی معاملات اور قومی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
سینیٹر محمد اورنگزیب نے گورنر پنجاب کی کاروباری برادری اور مقامی چیمبرز کے ساتھ فعال روابط کو بھی سراہا اور کہا کہ ملک کی معیشت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے، جس میں نجی شعبہ، بالخصوص کاروباری برادری، کلیدی کردار ادا کرے گی تاکہ طویل المدتی اور مستحکم اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔زراعت میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور اس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے اس شعبے کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔
نئی مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں