آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی انعامی تقریب کے موقع پر پی سی بی کے حکام کی اسٹیج پر عدم موجودگی پر آئی سی سی کا مؤقف سامنے آگیا۔

پاکستان چونکہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا میزبان تھا، تاہم اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی عہدیدار موجود نہیں تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپیئنز کا فائنل ختم ہونے کے بعد جب فاتح ٹیم کو ٹرافی اور دیگر ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تو اس موقع پر چیئرمین آئی سی سی جے شاہ، صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجربینی، سیکریٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی نمائندے کو اسٹیج پر آنے کی دعوت نہیں دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کی وہاں موجودگی کے باوجود انہیں اسٹیج پر نہیں بلایا گیا۔

اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سخت برہم ہیں اور آئی سی سی کو خط لکھ کر وضاحت طلب کرنے کے بارے میں سوچ جارہا ہے کہ میزبان پاکستان کو کیوں نظرانداز کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی فائنل کے موقع پر دستیاب نہیں ہوں گے، اس لیے سمیر احمد سید پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ آئی سی سی کے حکام ہی اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ اختتامی تقریب میں کس کو اسٹیج پر دعوت دی جائےگی۔

پی سی بی کے کسی عہدیدار کو اختتامی تقریب میں شامل نہ کرنے کے بعد ہونے والی قیاس آرائیوں پر اب آئی سی سی کا مؤقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو فائنل کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے شرکت نہیں کی۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ فائنل تقریب میں قوانین کے مطابق میزبان بورڈ کے سربراہ، نائب صدر یا سی ای او کو مدعو کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی شامل ہیں؟

آئی سی سی کے بیان کے مطابق بورڈ کے دیگر عہدیدار اگر موقع پر موجود بھی ہوں تو انہیں اسٹیج پر نہیں بلایا جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی وضاحت آئی سی سی پی سی بی چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی فائنل تقریب محسن نقوی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی سی بی چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی فائنل تقریب محسن نقوی وی نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ بورڈ کے فائنل تقریب اسٹیج پر پی سی بی

پڑھیں:

ای چالان کی قرارداد پر غلطی سے دستخط ہو گئے، کے ایم سی کی وضاحت

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی میں ٹریفک جرمانوں ای چالان سے متعلق قرارداد پر کے ایم سی کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔

 کے ایم سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اجلاس میں قرارداد سے متعلق غلط فہمی ہوئی، قرار داد پر مناسب بحث یا غور و خوض نہیں کیا گیا، انتظامی غلطی سے دستاویز پر دستخط ہو گئے، جسے منظور شدہ قرار دیا گیا۔

کراچی: 4 سال قبل چوری موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا

مالک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، 27 اکتوبر کو ای چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد کونسل کے قواعد کے مطابق مطلوبہ کارروائی سے نہیں گزری تھی، واضح کرنا چاہتے ہیں ٹریفک جرمانوں سے متعلق قرارداد تاحال منظور نہیں ہوئی ہے، معاملہ آئندہ کونسل اجلاس میں باضابطہ طور پر دوبارہ پیش کیا جائے گا، مقررہ ضوابط اور کارروائی کے مطابق زیرِ بحث لا کر قرار داد پر فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے ای چالان پر معافی کا اعلان کر دیا

غلام نبی میمن نے کہا کہ پہلے ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کرکے معافی کے ساتھ فیس معاف ہوسکتی ہے ۔

دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کے ترجمان کا  کہنا ہے کہ 31 اکتوبر کو کونسل اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نے قرارداد پیش کی، قرارداد پر جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گفتگو کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قرارداد کی اتفاقِ رائے سے منظوری پر سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اس طرح سٹی کونسل کی کوئی قرارداد واپس نہیں لی جا سکتی، غلطی سے دستخط کی اصطلاح پہلی مرتبہ سنی ہے، مرتضیٰ وہاب کو سندھ حکومت کے لیے نہیں، کراچی کے لیے کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • ای چالان کی قرارداد پر غلطی سے دستخط ہو گئے، کے ایم سی کی وضاحت
  • خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کے موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں کاگروپ فوٹو
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
  • شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا