کراچی:

پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ شامل ہیں، ملزمان نے 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، واردات سرکاری ادارے کا یونیفارم پہن کر کی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے سال 2021ء عیدگاہ کی حدود میں مندر پر فائرنگ کر کے پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، ملزمان نے 8 اگست 2024ء کو تاجر سلمان بٹ کو اغوا کیا،مغوی کو حبس بے جا میں رکھ کر 10 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے سال 2024ء میں ہندو شخص کے آئی ٹی سینٹر میں نقب زنی کی واردات کی تھی،  شہری کو تین لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، ملزمان نومبر 2024ء چکرا گوٹھ گیمنگ شاپ میں حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے داخل ہوئے، بابر نامی ملازم کو اغوا کیا اور ایک دن حبس بے جا رکھنے کے بعد ریلیز کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان 2025ء کی سب سے بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کی ٹیم کی تیاری مکمل تھی ملزمان نے کہا اگر ہم گرفتار نہ ہوتے تو اس واردات میں بھی کامیابی ملتی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان پولیس اور سرکاری اداروں کا یونیفارم پہن کر وائرلیس سیٹ دکھا کر گھروں میں داخل ہوتے تھے، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاکھ روپے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار