نئے انتظامی یونٹس کو مکمل فعال بنایا جائے گا، گلبر خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نئے انتظامی یونٹس کو فعال بنائے جانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل، تانگیر، روندو اور گوپس /یاسین اضلاع کو فعال بنانے کیلئے بھیجے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ایس پیز کو انتظامی، ڈسٹرکٹ مجسٹرٹ اور کلکٹر کے اختیارات تفویض کرنے کیلئے ایس ایم بی آر، سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ اور پولیس فوری طور پر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نئے انتظامی یونٹس کو فعال بنائے جانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل، تانگیر، روندو اور گوپس /یاسین اضلاع کو فعال بنانے کیلئے بھیجے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ایس پیز کو انتظامی، ڈسٹرکٹ مجسٹرٹ اور کلکٹر کے اختیارات تفویض کرنے کیلئے ایس ایم بی آر، سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ اور پولیس فوری طور پر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ نئے انتظامی یونٹس کو فعال بنانے کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرنے کے حوالے سے متعلقہ کمشنرز سیکریٹری قانون کو سمری ارسال کریں اور کلکٹر کے اختیارات تفویض کرنے کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمری منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کرے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے چار انتظامی یونٹس کا قیام اور ان کو فعال بنانے کے حوالے سے پیشرفت سے متعلقہ اضلاع کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ تمام بنیادی سہولیات اور مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے۔ مرحلہ وار نئے انتظامی یونٹس کو مکمل فعال بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ایس اینڈ جی اے ڈی کو ہدایت کی کہ متعلقہ انتظامی آفیسران کیلئے درکار ضروری سٹاف اور گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کیلئے عارضی بنیادوں پر نئے سٹاف کی بھرتیاں کی جائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانونی، صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، صوبائی سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نئے انتظامی یونٹس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سیکریٹری قانون کو فعال بنانے کے حوالے سے وزیر اعلی
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔