تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 2 پولیس اہلکارشہید
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کوہاٹ+اسلام آباد( نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،2 پولیس اہلکارشہید ہو گئے ۔ کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اہل کاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپی کے پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوج اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کو الرٹ کردیا گیا تھا۔
ضلع اودھم پور میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
دو طرفہ فائرنگ کے دوران اب تک ایک بھاتی فوج کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ جھڑپ اب بھی جاری ہے۔
جائے وقوعہ پر ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
میڈیا کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا۔