Nawaiwaqt:
2025-07-26@14:19:21 GMT

ملک میں 16 مارچ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

ملک میں 16 مارچ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 16مارچ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں   تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا  جبکہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر، سوات ، کوہستان اور شانگلہ میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بالائی وادی نیلم شیخ بیلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم بند ہو گئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں
  • کراچی میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
  • اتوار سے31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • اتوار سے 31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں، مزید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی،عوام کیلئے اہم ہدایات جاری
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی