پشاور: قصہ خوانی بازار میں گیس لیکج کا دھماکا، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پشاور: قصہ خوانی بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکےکی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔پشاور میں موجود قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، دھماکے کے وقت شہری بازار میں خریداری کررہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کی وجہ سے دکانوں میں موجود سامان گرگیا اور بھگدڑ مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے گیس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
کراچی:سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کم ہو گئی اور عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں گزشتہ 4ماہ سے مسلسل اضافے کا تسلسل رکنے سے نئے ریکارڈز بننا بھی بند ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت مزید 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار 305 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 300روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3لاکھ 48ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 833روپے گھٹ کر 2لاکھ 98ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے کی کمی سے 3ہزار 497روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 35 روپے کی کمی سے 2ہزار 998روپے کی سطح پر آگئی۔