کراچی:

سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے ایوب گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر والد کے لائسنس یافتہ پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اسپتال میں متوفی کے ماموں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز گھر پر اکیلا تھا اور والد اور والدہ عید کی خریداری کے لیے بازار گئے ہوئے تھے، نواز پستول کے ساتھ موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس سے گولی چل گئی جو اس کے سر میں لگی، بچے کے والد کا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ گھر سے واقعے سے متعلق دادی کی کال آئی تھی اور جب گھر جا کر دیکھا تو نواز کی لاش پڑی ہوئی تھی ، متوفی نواز کے قریبی رشتے دار نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کے سر پر گولی لگی تھی، شبہہ ہے کہ وہ گھر میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ واضح رہے کہ متوفی کے والد کافی عرصے سے بیروزگار ہیں۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ  میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔

واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • "اکلوتا بیٹا، دو بچوں کا باپ ہوں، والد کی وفات کے بعد گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں" حماد اظہر کا جذباتی پیغام
  • پولیس اہلکار اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے  پکڑا گیا
  • میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  • شیخ حسینہ کی 2024 میں فورسز کو مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دینے کی آڈیو کال پکڑی گئی
  • والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل