اسلام آباد(آئی این پی )  پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا، جس سے شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔تفصیل کے مطابق نادرا کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا۔یہ کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی مٹیریلائئزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت شناختی خدمات آج ہرپاکستانی کی پہنچ میں ہیں، قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے نادرا کی معاونت لائق تحسین ہے۔نادرا ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے تہنیتی پیغامات دیئے۔  صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ شہریوں کو قانونی اور محفوظ شناخت کی فراہمی کیلئے نادرا کی خدمات لائق تحسین ہیں، نادرا، ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنا رہا ہے، نادرا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دے کر اپنی کارکردگی میں بہتری لائے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نادرا نے پاکستان، نائجیریا، کینیا کے شناختی نظام کو تشکیل دیا، نادرا دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے حصیکو خدمات فراہم کر رہا ہے، ٹیکنالوجی کے میدان میں نادرا کی مہارت ملکی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔  عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔  وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ بعد ازاں سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ٹیکس، توانائی، نجکاری، سرکاری اداروں سمیت دیگر شعبوں میں جاری اصلاحات کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے امریکی کاروباری شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ظہرانے پر ملاقات کی۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کرکے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • 12 ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
  • بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن
  • پی اے سی کا اجلاس: ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے جعلی پنشنرز کو دیدیئے
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسٹر کی تقریب، مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف
  • پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم
  • ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام علامہ اقبال کے نام پر رکھنے کا مطالبہ
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35  روز میں تعمیر ہوگا
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی