صارفین کو انورٹر پنکھے دینے کا منصوبہ، نئی شرائط آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
شاہد سپرا:صارفین کے 8کروڑ پنکھوں کو انورٹر ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ، لیسکو نے صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوا دیا۔
صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنا بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مشروط کیا گیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے لیسکو چیف اور نیکا کے درمیان معاہدہ ہو گا۔
معاہدے کے مطابق صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جا سکیں گے، منصوبے کے تحت انورٹر پنکھے خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ صارفین کا ہو گا۔
وفاق نے لیسکو سے صارفین کے بلوں کا تین سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا، ریکارڈ کی بنیاد پر صارفین کو انورٹر پنکھے دیئے جائیں گے۔
ملک بھر میں آٹھ کروڑ پنکھوں کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بنایا گیا، آٹھ کروڑ پنکھے تبدیل کی وجہ سے سالانہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا
انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کے متعلق خبر رواں ماہ کے شروع میں لیک ہوئی تھی۔
یہ فیچر پرائیویسی میں ایک نئی جہت ہوگی جو کہ دو انفرادی صارفین کے درمیان چیٹ اور گروپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگی اور یہ فیچر آپ کو دوسروں کو آپ کا کانٹینٹ واٹس ایپ سے باہر لے جانے سے روکنے میں مدد دے گا۔
اس آپشن کو آن کرنے کے بعد صارفین دوسروں کو چیٹ ایکسپورٹ کرنے، میڈیا کے آٹو-ڈاؤن لوڈ اور میسجز کو اے آئی فیچرز میں استعمال کرنے سے روک سکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پُر اعتماد ہوں گے کہ جو بھی کچھ چیٹ میں کہا جا رہا ہے اس کو باہر نہیں لے جایا جا سکے گا۔
صارفین اس فیچر کو چیٹ کے نام کو ٹیپ کر کے ایڈوانس چیٹ پرائیویسی پر ٹیپ کر کے آن کر سکیں گے۔