پنجاب حکومت کا ہنر مند نوجوانوں کیلئے شاندار اقدام، بڑے فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
راو دلشاحسین: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا, وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبارفنانس لون دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا، نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام”پہچان“ جاری، 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ، ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیگ سٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر کو 8ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے۔
پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی، آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سنٹر ٹریننگ دی جائے گی، 6 ہفتے کی کال سنٹر ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے۔
ہنر مند کارڈ کے اجراء کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، گارمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائد اعظم بزنس پارک میں 480خواتین کی ٹریننگ کرائی جائے گی، گارمنٹ ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ 20ہزار روپے ملیں گے۔
بڑے ٹیکسٹائل گروپس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کی جاب پلیس منٹ کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا، سیکرٹری پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ نادر چٹھہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔
سکل ڈویلپمنٹ کے تمام اداروں کو ایک ہی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کر دیا گیا، ٹی ای وی ٹی، پی ایس ڈی ایف اور پی وی ٹی سی سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کریں گے، سی ایم سکلڈ پنجاب اینیشیٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں کی انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن مکمل ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کورس کی تعداد 10ہزار کرنے کی ہدایت کی، ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لئے”مراکی“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، برطانوی ادارے سی ٹی ایچ کے اشتراک سے چھ ماہ کی فری ہاسپٹلٹی ٹریننگ کرائی جائے گی۔
بڑے ہوٹلز میں ہاسپٹلٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کی جاب پلیس منٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا، ”تعبیر“کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی بیرون ملک جاب پلیس منٹ کا پروگرام، دیہی خواتین کے لئے ”میں ڈیجیٹل“ پروگرام کے لئے 27ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، دیہی خواتین کو انگلش اور آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ فری ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی دیا جائے گا۔
اپریل کے وسط میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کا اینٹی گریٹڈ ڈیش بورڈ بھی فعال ہوجائے گا۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لئے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے، ہنر مند نوجوانوں کا ہاتھ تھام کر ہی خوشحالی کے راستے پر چلنا ممکن ہوگا۔
ہنر مند نوجوان پاکستان کا آج اور کل ہیں، حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کے لئے اینڈ ٹو اینڈسپورٹ کرے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہنر مند نوجوانوں مریم نوازشریف نے جاب پلیس منٹ نوجوانوں کی کی ٹریننگ جائے گی منٹ کے کے لئے منٹ کا
پڑھیں:
پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟
پنجاب کابینہ کا 25واں اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کاشتکاروں کے لیے کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی اور حکومت پنجاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترکیہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ کی گرلز ایجوکیشن کے ویژن کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقداماتپنجاب کابینہ نے گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فلور ملوں کے لیے 25 فیصد گندم خریداری یقینی بنانے کے لیے فوڈگرینز (لائسنسنگ کنٹرول) آرڈر 1957 میں ترمیم کی منظوری دی۔ اس ترمیم کے مطابق وہ فلور ملیں جو 25 فیصد گندم خریداری نہیں کریں گی، ان کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔ مزید برآں، ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم (EWR) کے نفاذ کی تجویز بھی منظور کی گئی، جس سے کاشتکاروں کو اپنی گندم ذخیرہ کرنے کی سہولت ملے گی اور سٹوریج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہکابینہ اجلاس میں 15 لاکھ کارکنوں اور مزدوروں کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، جس کے ذریعے ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعے ماہانہ 10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔
چاول کے کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد اور چین کے ادارے کے درمیان ایم او یو (MoU) کی منظوری دی گئی، جس کے تحت چین پنجاب میں چاول کا ہائیبرڈ بیج متعارف کرانے کے لیے معاونت فراہم کرے گا۔
دیگر ترقیاتی منصوبےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی، جس میں راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبیلٹی اسٹڈیز کی منظوری بھی دی گئی۔
قانونی اور انتظامی اصلاحاتکابینہ نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 میں ترامیم کی منظوری دی، جس کے تحت ایڈیشنل سیشن ججز کو صارفین عدالت کے اختیارات دیے جائیں گے۔ پنجاب لیبر کوڈ 2024 کے مسودے کی منظوری بھی دی گئی جس کے ذریعے کنسٹریکشن، ایگریکلچر اور دیگر شعبوں کے ورکرز بھی شامل ہو سکیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے اسپتالوں میں فرنیچر اور طبی آلات کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی اور چیف ڈرگز کنٹرولر کے دفتر اور صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ لاہور کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔
کیا گیا ہے کہ یہ تمام فیصلے پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے اہم اقدامات ہیں جن سے کاشتکاروں، مزدوروں اور عام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال بسیں پنجاب پنجاب کابینہ چاول فیصل آباد کسان گندم لاہور مریم نواز