اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد: اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.جس کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.047 ڈالر فی ٰایم ایم بی ٹی یو، جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.052 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے نئی قیمت 12.
واضح رہے کہ فروری میں سوئی نادرن کے لیے قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، جب کہ سوئی سدرن کے لیے 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت مقرر تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گیس کی قلت کے باعث گزشتہ کئی برسوں کی طرح رواں سال بھی گھریلو اور انڈسٹریل صارفین کو مشکل کا سامنا ہے۔ایل این جی میتھین یا پھر ایتھین اور میتھین کا مرکب ہوتی ہے جسے صاف کرنے کے بعد منفی 160 ڈگری درجہ حرارت تک ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اس عمل سے یہ گیس ایک مائع کی شکل اختیار کر لیتی ہے جو تقریبا 600 فیصد کم جگہ لیتی ہے۔ پھر اسے خام تیل کی طرح ٹینکرز کے ذریعے سپلائی کر دیا جاتا ہے۔ جب یہ مائع گیس اپنی منزل پر پہنچتی ہے تو اسے دوبارہ گیس کی شکل میں لا کر ایندھن کے طور پر استعمال کر لیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایل این جی کے لیے
پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کرنل کاشف اورپولیس کے ہمراہ فلیگ مارچ کا معائنہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے پاک آرمی کے کرنل کاشف اور پولیس کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع مٹیاری میں فلیگ مارچ اور اسپاٹ وزٹس کیے۔ڈپٹی کمشنر یوسف شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان، صفائی، روشنی، پینے کے پانی، میڈیکل کیمپس، ایمبولینس، لوڈشیڈنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 7 انتہائی حساس اور 20 حساس امام بارگاہوں اور جلوسوں کے مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مقدس ایام کے دوران عوامی سہولیات میں کسی بھی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ اداروں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے انجام دیں، بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا, ضلع کے مختلف شہروں میں امام بارگاہوں، جلوسوں کے راستوں اور دیگر اہم مقامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے ہمراہ جلوسوں کی سیکیورٹی، صفائی، روشنی، پانی، ایمبولینس کی دستیابی، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی اور موبائل پیٹرولنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔