ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارروائی،خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم کردہ پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا فوری ایکشن، صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک اوباش نوجوان بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کو نازیبا حرکات کر کے ہراساں و پریشان کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق خاتون دفتر جانے کے لیے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ اسی دوران اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کر کے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔خواتین کسی بھی مشکل یا پریشانی کی صورتحال میں میں فوری 15 ڈائل کر کے ''2'' دبائیں یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے مدد حاصل کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن
پڑھیں:
لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی سے زیادتی اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرہ لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی سے زیادتی کی اور ملزم نے لڑکی سے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی زیادتی کروائی۔
ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتے دار ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔