والدہ کے ساتھ گھر کیوں خریدا؟ دلہن نے شادی منسوخ کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں 28 سالہ لڑکی نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کردی جب اسے پتا چلا کہ منگیتر نے والدہ کے ساتھ مل کر خفیہ طور پر گھر خریدا ہے۔
ریڈٹ پر دلہن نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے منگیتر پانچ سال سے ساتھ ہیں اور 2025 کے موسم خزاں میں شادی کے منتظر تھے، اس کے پاس بچت کرنے اور اپنا گھر بنانے کے بڑے منصوبے تھے۔
دلہن نے لکھا کہ ’ہم اس موسم خزاں میں شادی کی منصوبہ بندی کرررہے تھے اور سالوں سے اپنے مستقبل جیسے بچوں، مالی معاملات اور ایک ساتھ گھر خریدنے کے بارے میں بات کررہے تھے لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ اس کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ پہلے ہی ایک گھر خرید لیا ہے تو وہ حیران رہ گئی۔
انہوں نے کہا کہ منگیتر نے مجھے بتانا بھی مناسب نہیں سمجھا کہ وہ ماں کے ساتھ گھر ڈھونڈ رہا ہے تو اب ہمارے ساتھ مل کر اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے بجائے وہ مالی طور پر اپنی والدہ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
دلہن کے مطابق جب اس نے پوچھا کہ اس سب میں، میں کہاں ہوں تو وہ چلا گیا اور بعد میں جواز پیش کیا کہ اس نے یہ سب اپنی والدہ کے لیے کیا ہے۔
خاتون نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرسکتی جو یہ سمجھتا ہے کہ یہ نارمل ہے اس لیے میں نے شادی کو منسوخ کرنا ہی بہتر سمجھا۔
دلہن کی پوسٹ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور متعدد صارفین نے دلہن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کا منگیتر کی طرف سے دھوکا دہی کا احساس مکمل طور پر جائز ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ اگر وہ اپنی ماں کو سب سے پہلے رکھتا ہے یا آپ کے بغیر اس طرح کے اہم فیصلے کرتا ہے تو اس سے بہت زیادہ تنازعات پیدا ہوں گے، ماں کے ساتھ گھر خریدنے کا مطلب ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کچھ عرصے تک گھر نہیں خرید سکتا۔
مزیدپڑھیں:امیتابھ بچن کی ہیروئن سندریا شرما کی موت ایک قتل تھی یا حادثہ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ساتھ گھر والدہ کے کے ساتھ
پڑھیں:
لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔