مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بس کرائے میں اضافہ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) ڈبل ڈیکر بس کے کرائے میں اضافہ مسترد کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹی ڈی سی پی کی سائٹ پر لاہور بس سروس کے کرائے میں 200 سے500 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ٹی ڈی سی پی نے کارپوریٹ سیکٹر، تعلیمی اداروں اور کمرشل ایکٹیویٹیز کےلیے کرایوں میں 5 ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق مریم نواز نے متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی، جس کے بعد ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔
اس معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر تفریح کے لیےشرو ع کی گئی ہے، جس کے کرایوں میں اضافے سےعوام پر بوجھ پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم چارجز پر مہیا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بس ٹی ڈی سی پی کرایوں میں کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے صاحبزادےجنید صفدر کا رشتہ طے پاگیا
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ شریف خاندان میں ہی طے پاگیا۔
قابلِ اعتماد ذرائع کےمطابق یہ رشتہ شفیع فیملی میں طے پایا ہےجو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ دار ہیں۔جنید صفدر کے رشتے کی بات چیت تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی جو اب باقاعدہ طور پر طے پا چکی ہے۔
ماڈل ٹاؤن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ پر ہونیوالی خاندانی ملاقات میں نوازشریف،مریم نواز، شفیع فیملی اور دیگر قریبی عزیز شریک ہوئے ,منگنی اور نکاح کی تاریخیں جلد طے کی جائیں گی ,جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی۔
خیالل رہے کہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی قطر کے بزنس مین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
تعلیم کےمیدان میں بھی جنید صفدر ایک نمایاں شخصیت ہیں،وہ کیمبرج، ایل ایس ای، یو سی ایل اور ڈرہم جیسی ممتاز برطانوی جامعات سے تعلیم یافتہ ہیں، اور بین الاقوامی تعلقات، سیاست اور گورننس جیسے مضامین میں متعدد ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں ۔۔۔
جنید صفدر پولو کے بھی شوقین ہیں اور کئی بین الجامعاتی مقابلے جیت چکے ہیں،جنید صفدر حال ہی میں لندن سے پاکستان واپس آئے ہیں تاکہ اپنی والدہ مریم نواز کی سیاسی سرگرمیوں میں معاونت کر سکیں۔
سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان