چیئرمین پی اے سی نے غیر سنجیدہ رویہ اپنانے پر وزارت قانون کے نمائندہ کو اجلاس سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد( اصغر چوہدری )پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے غیر سنجیدہ رویہ اپنانے اور تیاری کرکے نہ آنے والے وزارت قانون کے نمائندہ کو اجلاس سے نکال دیا ۔ اگلے اجلاس میں سیکریٹری قانون کو طلب کر لیا گیا ۔۔ پی اے سی میں انکشاف ہوا کہ لاہور میں اسٹیٹ لائف انشورنس کی زمین پر تجاوزات کرتے ہوئے قبرستان بھی بنا دیا گیا ۔۔ اسٹیٹ لائف انشورنس میں ضابطے کے خلاف ایف سی کو سکیورٹی کا براہ راست کنٹریکٹ دینے بھی انکشاف ہوا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں میں مالی بے ضابطگیوں، غیر قانونی بھرتیوں اور سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے 5 سال سے 2 کروڑ 75 لاکھ روپے کے ای ڈی ایف کے استعمال نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی اے سی نے سوال اٹھایا کہ یہ فنڈ کیوں استعمال نہیں کیا گیا، اس کے تحت طلباء کی تربیت ہونی تھی۔ کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے قرض پر 89 ارب 72 کروڑ روپے کے اضافی سود کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے وزارت تجارت کو ہدایت دی کہ وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ایک ماہ میں اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔ اجلاس میں 2023-24 میں مارکیٹ سروے کے بغیر 6 رائس ملز کے پلانٹس کی فروخت کا بھی انکشاف ہوا، جس سے قومی خزانے کو 1 کروڑ 83 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ کمیٹی کے رکن حسنین طارق نے سوال کیا کہ فروخت سے قبل مارکیٹ ویلیوایشن کیوں نہیں کرائی گئی؟ آڈٹ حکام نے بھی موقف اختیار کیا کہ پرانی مشینری کے باوجود اس کی مارکیٹ ویلیوایشن ضروری تھی۔ کمیٹی نے آڈٹ پیرا پر دوبارہ ڈی اے سی کرنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان ری انشورنس کمپنی میں سکیورٹی گارڈز کی غیر قانونی بھرتیوں سے 1 کروڑ 46 لاکھ روپے کے نقصان کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ آڈٹ بریف کے مطابق کمپنی نے سکیورٹی گارڈز کے لیے 30 ملین روپے کے اشتہارات دیے، لیکن بعد میں بغیر کسی ضابطے کے ایف سی کو کنٹریکٹ دے دیا گیا۔ کمیٹی نے معاملے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ طلب کر لی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے پلاٹس پر غیر قانونی تجاوزات قائم ہیں، جن میں سے لاہور کے ایک پلاٹ پر تو قبرستان بھی بنا دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ لائف حکام نے دعویٰ کیا کہ تجاوزات ہٹانے کی کوششوں کے دوران انہیں سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں۔ کمیٹی نے تجاوزات کا معاملہ حل کرنے کے لیے متبادل زمین کے آپشن پر غور کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اسٹیٹ لائف انشورنس میں غیر قانونی تعیناتیوں کا بھی نوٹس لیا، جس سے 2 کروڑ 79 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محمود عالم کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعینات کر دیا گیا تھا۔ چیئرمین پی اے سی نے وزارت قانون کے نمائندے کی غیر سنجیدگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اجلاس سے نکال دیا اور اگلے اجلاس میں سیکریٹری قانون و انصاف کو طلب کر لیا۔ آخر میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹیٹ لائف انشورنس اجلاس میں لاکھ روپے کمیٹی نے پی اے سی روپے کے دیا گیا
پڑھیں:
دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول، ترکی میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش (IDEF-2025) میں شرکت کی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نمائش دنیا بھر میں دفاعی شعبے کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایجادات کو اجاگر کرنے والے اہم عالمی ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔
نمائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقات میں ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع مسٹر قربانوف عقیل سلیم اوغلو اور ترک جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل متین گورک شامل تھے۔
ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں، مجھے 5 اگست کی تحریک کا مومینٹم نظر نہیں آرہا :عمران خان
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون، دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ اور بدلتے ہوئے جیو سٹریٹجک حالات و ٹیکنالوجی کے تناظر میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اعلیٰ شخصیات نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
اللہ دتہ میلسی کی آواز نے ٹک ٹاک پر دھوم مچا دی، دیہی موسیقی عالمی سطح پر گونجنے لگی
مزید :