جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور زندہ، معمولی زخمی، شہادت کی اطلاعات غلط نکلیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
چونیاں (نامہ نگار خصوصی) بلوچستان میں یرغمالی ٹرین ڈرائیور ابھی زندہ اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ چونیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 17 کے رہائشی امجد یاسین جو کہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور ہیں اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے اور ٹرین کے بعض مسافروں کو یرغمال بنانے کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور ان کے شہید ہونے کی خبریں نشر ہوئیں، جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق امجد یاسین معمولی زخمی ہیں اور امجد یاسین کے زندہ ہونے کی اطلاعات پر اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے شکرانے کے نفل بھی ادا کئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے، عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے 2 سال بعد آنا شروع ہوگئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ناکام بغاوت کرنے اور کروانے والوں کی تمام ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں، منصوبہ بندی کس نے کی؟ کہاں کی؟ کون کون شامل تھا؟ یہ سب تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے تھے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کبھی وکیل پیش نہیں کرتے تھے، کبھی خود پیش نہیں ہوتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کرنے اور کروانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، شہدا کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 9مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔