کراچی: چور نے ایمبولینس چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے درخشاں سی ویو پر فلاحی ادارے کی ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ایمبولینس کا ڈرائیور واش روم گیا تھا جس کے بعد ملزم نے اس دوران ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش کی۔
ڈرائیور کے شور مچانے پر شہریوں نے ایمبولینس روکنےکی کوشش کی۔
بعد ازاں ملزم سے ایمبولینس بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی۔
ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔