ایران کا جوہری مسئلہ بات چیت سے حل ہونا چاہئے، بیجنگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا پُرامن و منصفانہ حل تلاش کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ کل بیجنگ میں ایران، روس اور چین کے نمائندوں کا سہ فریقی اجلاس ہو گا۔ اس ضمن میں آج چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا۔ وزارت خارجہ نے اس بیان میں کہا کہ بات چیت کو ترجیح دی جائے اور ایران کے ایٹمی مسئلے کا پُرامن و منصفانہ حل تلاش کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز "ماؤ ننگ" نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ 14 مارچ کو بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس ہو گا جس میں تہران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس اجلاس کی سربراہی نائب چینی وزیر خارجہ "ما چاؤ شو" کریں گے جب کہ نائب روسی وزیر خارجہ "سرگئی ریابکوف" و نائب ایرانی وزیر خارجہ "علی رضا غریب آبادی" ماسکو اور تہران کی نمائندگی کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام کے علاوہ درپیش مشترکہ تحفظات پہ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس ایسی صورت حال میں منعقد ہو رہا ہے جب ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدہ زیر بحث ہے۔ اس اجلاس کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان روابط میں استحکام اور علاقائی و عالمی مسائل کے حل کے لئے آئیڈیاز کا تبادلہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو
مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔