سندھ: ضلعی عدالتوں کے ملازمین کا 1 بنیادی تنخواہ یا ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین نے بذریعہ سیشن جج چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ یا ایڈوانس انکریمنٹ دیا جائے۔
ضلعی عدالتوں کے ملازمین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے ملازمین کے لیے رمضان میں خصوصی اعزازیے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ کئی برسوں سے ضلعی عدالتوں کے ملازمین اس اعزازیے سے محروم ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دیگر صوبوں میں بھی ضلعی عدالتوں کے ملازمین کو خصوصی اعزازیہ دیا جا رہا ہے اس لیے سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین بھی اعزازیے کے حق دار ہیں۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر.
خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ طے شدہ اصول ہے کہ ملک میں کہیں بھی ملازمین کو دیے گئے فوائد کے لیے آئینی پٹیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین کو 1 بنیادی تنخواہ یا ایڈوانس انکریمنٹ دیا جائے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ملازمین ملازمین کو
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر 5 اگست کو ایف-9 پارک میں کارکنوں کے کنونشن کے انعقاد کی اجازت طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع
پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ملک عامر کی جانب سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کنونشن کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے اور جلسہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اجتماع مکمل طور پر پُرامن ہوگا اور تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، خط میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران عوامی تحفظ اور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’لیڈر جیل میں اور پی ٹی آئی وزرا سرکاری خرچ پر نمکین تکے انجوائے کررہے‘، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجازت نامہ جلد از جلد جاری کیا جائے اور جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پی ٹی آئی جلسہ خط