ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وفاقی ملازمین کو قبل از وقت تنخواہ اور پنشن دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پنشنرز کو مارچ کی پنشن بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں بھی سرکاری ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کرچکی ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کو اور پنشن کا اعلان

پڑھیں:

سعودی عرب نے حج 2026 کے خواہش مند عازمین کیلیے بڑا اعلان کردیا

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے مسلم اقلیتی ممالک کے خواہش مند عازمین نسک ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اس بار پر زور دیا ہے کہ ان ممالک کے عازمینِ حج صرف سرکاری نسک حج پلیٹ فارم پر براہِ راست رجسٹریشن کرائیں۔

خیال رہے کہ یہ پلیٹ فارم حج کے براہِ راست پروگرام (Direct Hajj Program) کے تحت واحد سرکاری و مجاز نظام ہے۔

 

رجسٹریشن کا طریقہ

رجسٹریشن کے خواہشمند افراد hajj.nusuk.sa ویب سائٹ پر جا کر اپنی رہائش کے ملک، رابطہ تفصیلات اور شناختی دستاویزات درج کر کے اندراج مکمل کر سکتے ہیں۔

ہر درخواست دہندہ اپنے 7 خاندانی افراد کو بھی رجسٹریشن میں شامل کرسکتا ہے۔

درخواست جمع کروانے کے بعد امیدوار سسٹم میں لاگ ان کر کے اپنی درخواست کی حیثیت دیکھ سکتے ہیں۔

اس مرحلے میں صرف رجسٹریشن محفوظ کرائی جا سکتی ہے جبکہ پیکجز کی بکنگ اور دیگر مراحل کے شیڈول بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ جو افراد حج گائیڈ یا خدمات فراہم کرنے والے عملے کے طور پر رجسٹریشن کرنا چاہتے ہیں وہ بھی نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ہی درخواست دیں۔

یاد رہے کہ “نسک حج” ایک ڈیجیٹل سسٹم ہے جو عازمین کو رجسٹریشن سے لے کر پیکج کے انتخاب، ادائیگی، رہائش اور حرمین شریفین کے درمیان ٹرانسپورٹیشن تک تمام سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرتا ہے۔

مزید یہ کہ ویب سائٹ پر لائیو چیٹ، ای میل اور کال سینٹر کے ذریعے بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب نے حج 2026 کے خواہش مند عازمین کیلیے بڑا اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ؛ کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
  • نانبائیوں کا 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان
  • سندھ حکومت نے خواتین کیلیے  پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے  مرحلے  کا اعلان کردیا
  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، مستقل ملازمت کا قانون منسوخ
  • نیڈرلینڈز نے مصر کو 3 ہزار 500 سال قدیم مجسمہ واپس کرنے کا اعلان کردیا
  • کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • روس میں فیکٹری ملازم کو تمام ملازمین کی تنخواہیں غلطی سے وصول، واپس کرنے سے انکار