جعفرایکپریس حملہ  کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔کوئٹہ آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیااس دورے کے دوران وزیراعظم کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال پراجلاس کی صدارت کریں گے. جس میں سانحہء جعفر ایکسپریس کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ وزیراعظم سیاسی رہنماؤں اور عمائدین سے خطاب بھی کریں گے۔اجلاس میں دہشت گردوں سےنمٹنےکے لیے اہم فیصلےبھی کیےجائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی مذاکرات اورعالمی سطح پرتعاون پرگفتگوکی۔ وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر سٹارمرکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوربرطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قراردیا۔

مزید پڑھیں: لندن آنا ضروری ہے میرٹ پر کیس دیکھا جائے، اداکارہ میرا کی برطانوی ہائی کمشنر سے درخواست

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان حالیہ تعاون کی مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو اہم قراردیا۔ جنوبی ایشیا اورمشرق وسطیٰ کی موجودہ علاقائی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کوسراہتے ہوئے باہمی مذاکرات کی آمادگی کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ

برطانوی ہائی کمشنرنے وزیراعظم کے وژن اورحکومت کی معاشی کارکردگی کوسراہا اورپاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششوں کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ لندن کے دوران پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات بڑھانے پروسیع مشاورت کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانوی ہائی کمشنر برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ جین میریٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • کوئٹہ، دوہرے قتل کیس میں متنازعہ بیان پر مقتولہ کی والدہ عدالت میں پیش
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • حماد اظہر منظر عام پر، والد کی نمازِ جنازہ کے لیے لاہور پہنچ گئے
  • بارشوں سے اموات 242 تک جاپہنچیں، مون سون کا حالیہ اسپیل 25 جولائی تک جاری رہے گا
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز اب سے کچھ دیر میں کھول دیے جائیں  گے
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگہ وفد کی ملاقات، فاٹا کی صورتحال سے آگاہ کیا