پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے گوادر اور کراچی بندرگاہوں کے استعمال کی پیشکش کردی۔یہ پیشکش رواں ہفتے مسقط میں وزیر تجارت جام کمال اور ان کے اومانی ہم منصب قیس الیوسف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کی گئی۔اسلام آباد میں وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا.

ٹرانسپورٹ روابط کو بہتر بنانے اور پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک کے لیے تجارتی راستے کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔پاکستانی وفد نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو علاقائی تجارت کے اہم مراکز کے طور پر اجاگر کیا. جس سے اومان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل ہے۔اجلاس میں ٹیکسٹائل، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)، زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔دونوں وزرا نے پائیدار سپلائی چین کو یقینی بنانے کے لیے صنعتی تعاون، مشترکہ منصوبوں اور زرعی تجارت کی اہمیت پر زور دیا۔پاکستان نے عمان کو صنعتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان کی صنعتی مہارت اور کاروباری مسابقت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اومان پاکستان کی مہارت، معلومات اور صنعتی و تجارتی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر وژن 2040 میں بیان کردہ معاشی تنوع کے اہداف کے حصول کے لیے اس کے طویل المیعاد منصوبے برائے ترقی و اصلاحات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔جام کمال نے اومان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔قیس الیوسف نے علاقائی تجارت میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی تعلقات اور جغرافیائی قربت پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے سب سے مؤثر تجارتی راستہ بناتی ہے۔انہوں نے اومان کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔دونوں وزرا نے اقتصادی اقدامات، تجارت کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس کا اختتام باہمی ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے کے مشترکہ وژن کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔عمانی وفد میں صالح سعید میسان، ابتسام احمد الفروگی، راشد سعید راشدی، خالد علی الحبسی اور صہیب امیر الصوفی شامل تھے۔پاکستانی وفد میں سفیر سید نوید صفدر بخاری، عشرت بھٹی اور طلحہ خان شامل تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان کی کو وسطی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندکردی، نوٹم جاری

 

پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا  ۔
نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بندکی ہیں۔ پاکستانی فضائی حدودکی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک مؤثر ہوگا۔
نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں۔ بھارتی ائیر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔ بھارت کے لیز پر لیےگئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندی گڑھ اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں۔ائیر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ائیر انڈیا ایکسپریس اور آکاسا ائیر پاکستانی فضا استعمال کرتی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا۔
بھارت کے لیےفضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردی
  • بھارت کیلئے فضائی حدود بند، تجارت ختم، پانی روکنا جنگ کا اقدام تصور، پوری طاقت سے جواب دینگے، قومی سلامتی کمیٹی
  • بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف
  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی
  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندکردی، نوٹم جاری
  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی
  • بھارت کیلئے پاک فضائیں بند، تجارت بند، واہگہ بارڈر بند؛ پانی روکا تو اسے اعلان جنگ تصور کریں گے: قوم کی قیادت کا اعلان
  •   انڈیا کیلئے پاک فضائیں بند، تجارت بند، واہگہ بارڈر بند؛ پانی روکا تو اسے اعلان جنگ تصور کریں گے: قوم کی قیادت کا اعلان
  • وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق
  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم