Islam Times:
2025-11-04@05:20:00 GMT

یہ خارجیوں اور مسلمانوں کی لڑائی ہے، طاہر اشرفی

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

یہ خارجیوں اور مسلمانوں کی لڑائی ہے، طاہر اشرفی

میڈیا سے گفتگو میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر بھارت نے جشن منایا، جو قوتیں پاکستان دشمنی میں ملوث ہیں انہوں نے جعفر ایکسپریس کا سانحہ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یہ اسلام اور کفر کی لڑائی نہیں ہے، یہ خارجیوں کی اور مسلمانوں کی لڑائی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور وحدت پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں، اسلام دشمنوں نے پاکستان پر ایک بار پھر دہشتگردی کی جنگ مسلط کرنے کی سازش تیار کی ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا دشمن ملک کے اندر بھی تفریق پیدا کرنا چاہتا ہے، ہمارا دشمن دہشت گردی اور تخریب کاری کے ذریعے انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی ناکام ہوا ہے اور اب بھی ناکام ہوگا، بے گناہوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کل ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی جائے گی۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں وطن دشمنوں اور دین دشمنوں کو قانونی طور پر جواب دیا جائے گا، جو مذاکرات کرنا چاہے اس کےلیے دروازے کھلے ہیں، یہ سب وہ قوتیں ہیں جو پاکستان میں انتشار چاہتی ہیں، ان عناصر سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر بھارت نے جشن منایا، جو قوتیں پاکستان دشمنی میں ملوث ہیں انہوں نے جعفر ایکسپریس کا سانحہ کروایا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جس نے ایک انسان کا قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا، دارالعلوم حقانیہ پر تو سویت یونین نے حملہ نہیں کیا تھا، ہمیں باہمی اتحاد سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس

پڑھیں:

بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم کا بازار گرم ہے، گلگت بلتستان کے عوام ملکی ترقی کے لیے شانہ بشانہ ہیں، گلگت بلتستان کے پہاڑ معدنیات سے مالا مال ہیں۔

گلگت بلتستان کے 78ویں یوم آزادی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

صدر آصف زرداری کو گورنر گلگت بلتستان نے جشن آزادی کی تقریب میں روایتی ٹوپی پہنائی، صدر تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=qdC2gmpwH_Q

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے عوام نے عظیم قربانیاں دیکر آزادی حاصل کی، جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے عوام نے عظیم قربانیاں دیکر آزادی حاصل کی، جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان آمد

صدرِ مملکت گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

گورنر سید مہدی شاہ، وزیرِ اعلیٰ گلبر خان اور ۱۰ کور کے کمانڈر نے صدرِ مملکت کا خلوص سے خیرمقدم کیا۔

بچوں نے صدرِ مملکت کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔@AAliZardari

— PPP (@MediaCellPPP) November 1, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
  • آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
  • گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
  • پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں: طاہر اشرفی
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • بہار کے انتخابی دنگل میں مسلمان
  • پاکستان کا ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ پروفیسر شاہدہ وزارت کا انٹرویو
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت