مسافروں پر گولیاں چلانے والے درندے کسی رعایت مستحق نہیں، ضیاالدین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ بلوچستان علیحدگی پسند عسکری گروہ کی سرپرستی پاکستان کا ازلی دشمن بھارتی اور ملک دشمن افراد کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں ملوث افراد کو سخت سزائیں دیگر عبرت کا نشان بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام صحافی بھائیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد دفتر جماعت اسلامی لاہور ساندہ روڈ پر کیا گیا۔ تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ افطار ڈنر میں پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی مسافر ٹرین کیساتھ دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نہتے اور معصوم مسافروں پر گولیاں چلانے والے درندے کسی رعایت مستحق نہیں۔
انہوں ںے کہا کہ بلوچستان علیحدگی پسند عسکری گروہ کی سرپرستی پاکستان کا ازلی دشمن بھارتی اور ملک دشمن افراد کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں ملوث افراد کو سخت سزائیں دیگر عبرت کا نشان بنائے۔ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے جماعت اسلامی اپنے سکیورٹی اداروں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیخلاف کی جانے والی سازشیں بے نقاب ہونی چاہییں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی لاہور کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔